اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان ایھاب الغصین نے کل سہ پہر کو ایران کی جانب سے غزہ کے باشندوں کے لئے امداد ارسال کرنے اور ان امداد کے غزہ میں داخل ہونے کے لئے رفح پاس کھولے جانے میں مصر کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی اسلامی ملکوں کی جانب سے جاری حمایت، غاصب دشمن کے مقابلے کے لئے مزاحمتی اہلکاروں کے حوصلے بلند ہونے کا باعث بنے گی ۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے وزیر خارجہ اور وزیر صحت کو گذشتہ بدھ کے روز ایک حکم ميں تھا کہ وہ غزہ پر صہیونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج معالجے کے لئے دوائیں، میڈیکل ساز و سامان اور غذائی اشیاء کی کھیپ فوری طور پر غزہ ارسال کرنے کے لئے اقدام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲