26 جولائی 2014 - 14:22
کیا تکفیری گروہ داعش سے ایران کو کوئی خطرہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش ایران کے لئے خطرہ نہیں ہے

ابنا: جنرل حسین دھقان نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے عناصر دراصل کرائے کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے شام میں دہشتگردی پھیلانے کے ساتھ ساتھ عراق میں بھی اپنے وجود کا اظہارکردیا ہے اور یہ گروہ علاقے میں دہشت کی فضا پھیلانا چاہتا ہے۔ جنرل حسین دھقان نے کہا کہ ایران کی مغربی سرحدیں پرامن ہیں اور ایران کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی بھرپور حفاظت کررہی ہیں۔ ایران کے وزیردفاع نے اس بات پر تاکید کی کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش ایران کے لئے خطرہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملت عراق بھی اس دہشتگرد گروہ کا صفایا کردے گی اور اسے اپنے ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گي۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ کو امریکہ کے بعض مغربی اور عرب پٹھوؤں کی حمایت حاصل ہے۔ داعش کو سب سے زیادہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169