اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے اپنے اس اعلان کے بعد، کہ وہ حماس کی حکومت کو سرنگوں اور اسے نابود کرنے کے لئے اپنی فوجی کاروائیاں انجام دے رہی ہے ، بارہ گھنٹوں کی جنگ بندی شروع ہونے کے کچھ ہی لمحوں کے بعد غزہ کے علاقوں پر میزائیلی حملہ کردیا ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صہیونی حکومت نے اس سے قبل عارضی جنگ بندی کے قیام کے لئے اتفاق رائے کے سلسلے میں اعلان کیا تھا کہ اگر مزاحمتی فورس نے حملہ کیا یا غزہ سے میزائیل داغا گيا تو وہ جنگ بندی کی پابند نہیں رہے گي ۔ در ایں اثنا غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بارہ گھنٹوں کی جنگ بندی پر عملدر آمد سے کچھ لمحوں پہلے اسرائیلی فوج نے ایک ہوائی حملے میں ایک ہی فلسطینی خاندان کے 18 افراد کو شھید کردیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت نے آج صبح سے 12 گھنٹوں کی عارضی جنگ بندی پراتفاق کیا ہے۔ گذشتہ 19 دنوں کے دوران غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 1000 فلسطینی کہ جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے اور عام شہری ہیں شہید ہوئے ہيں اور چھ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
............
242