26 جولائی 2014 - 13:32
عراق کے نئے صدر کی ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر تاکید

عراق کے نئے صدر نے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نئے صدر فؤاد معصوم نے بغداد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران اور عراق کے باہمی تعلقات میں توسیع کی کوشش کریں گے۔ عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین دانائي فر عراق میں تعینات ایسے پہلے غیر ملکی سفیر تھے جنہوں نے فؤاد معصوم سے ملاقات کی اور ان کو عراق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ فؤاد معصوم نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے بہت اچھے تعلقات خصوصا صدام کے خلاف چلنے والی تحریک کے دوران ان ممالک کے اچھے تعلقات عراق کے موجودہ حکام کو ہمیشہ یاد رہیں گے اور وہ کبھی بھی ان کو بھلا نہیں سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲