25 جولائی 2014 - 13:27
افغانستان میں گاڑیوں پر فائرنگ، 15 افراد ہلاک

افغانستان میں مشتبہ مسلح افراد نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کرکے 15 افراد کو ہلاک کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے گورنر صوبہ غور کے ترجمان  عبد الحئی خطیبی نے آج کہا کہ مشتبہ طالبان نے کل رات افغانستان کے وسطی علاقے کی طرف جانے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ مسلح عناصر نے سڑک کنارے مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قطار میں کھڑا کیااور چن چن کر فائرنگ سے ہلاک کردیا۔ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین ، اور ایک بچہ بھی شامل ہے، جب کہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲