غزہ......غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، غزہ کے وسطی علاقے میں تازہ اسرائیلی حملے میں حاملہ خاتون سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے جس کے بعد اٹھارہ روز میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد815 ہوگئی ہے۔ چہروں پر خوف اور فکر کے سائے منڈلارہے ہیں،فلسطینی بچے چیخ رہے ہیں، امن کے لیے، امان کے لیےلیکن کوئی نہیں جو ان کی سنے، ان کی چیخیں اسرائیلی بمباری کی گونج میں دب رہی ہیں،اسرائیل کا خونی کھیل جاری ہے، جس کا زیادہ شکار بچے اور خواتین بنے ہیں، طیارے آتے ہیں، جہاں چاہے بم برساتے ہیں اور ملبے کے ڈھیر رہ جاتا ہے، علاقے ویران ہورہے ہیں، اسپتال آباد ہو رہے ہیں، ایک کے بعد ایک لاش ،اور اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں لوگ،یہ منظر بھی اب نیا نہیں رہا۔
.......
/169