25 جولائی 2014 - 13:10
حیدر آباد میں عالمی یوم القدس کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں مسلم دانشوروں اور محققین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں عالمی یوم قدس کی مناسبت سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں مسلم دانشوروں اور محققین نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس ایک روزہ کانفرنس میں، جو کل سہ پہر کو منعقد ہوئی، شیعہ اور سنی دانشوروں اور رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنی تقریروں میں غزہ کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے اسرائیل کے چنگل سے مقبوضہ سرزمینوں منجملہ بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کیا ۔ شرکاء نے اسی طرح موجودہ حالات میں یوم قدس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے دنیا کے مظلوموں اور مسلمانوں میں اتحاد کے مقصد سے ماہ رمضان کے آخری جمعے کو یوم قدس کا نام دیئے جانے کے لئے امام خمینی رہ کی بصیرت اور دور اندیشی کو سراہا۔ شہر حیدرآباد کے مسلم عوام نے بھی آج عالمی یوم قدس کی مناسبت سے مظاہرہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲