اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الآن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے آج کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں عالمی ریڈ کراس کی جانب سے تین گھنٹوں کے لئے جنگ بند کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا اور دوسری طرف وہ امدادی ٹیموں اور ایمبولینسوں کو بھی غزہ ميں امدادی کاروائیوں کی اجازت نہيں دے رہا ہے ۔ اسرائيل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اب تک متعدد بار غزہ میں جنگ بندی کی تجویزکو مسترد کیا ہے ۔ دوسری جانب اسلامي جمہوريہ ايران سے غزہ کے مظلوم فلسطينيوں کے لئے امدادي سامان کي پہلي کھيپ قاہرہ پہنچ گئي ہے۔ اس سلسلے ميں وزارت خارجہ کي ترجمان مرضيہ افخم نے جمعرات کے روز اپنے ايک بيان ميں غزہ کے نہتے اور بے گناہ عوام کے لئے ادويات اور کھانے پينے کي اشيا کي ترسيل سے متعلق صدر ڈاکٹر حسن روحاني کي خصوصي ہدايات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي ہلال احمر سوسائٹي کي جانب سے امدادي سامان کي پہلي کھيپ قاہرہ پہنچادي گئي ہے اور ہماے امدادي کارکن مصر کي جانب سےرفح پاس کھولے جانے کے منتظر ہيں۔ مرضيہ افخم نے اميد ظاہر کي کہ حکومت مصر جلداز جلد رفح پاس کھول دے گي تاکہ غزہ کے عوام کے غموں کا کسي حد تک مداوا کيا جاسکےجو اس وقت بدترين مصائب و آلام جھيل رہے ہيں۔ واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے وزارت خارجہ اور وزارت صحت کو صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کے نتيجے ميں زخمي ہونے والوں کے لئے فوري طور پر ضروري ادويات، طبي وسائل اور کھانے پينے کي اشيا ارسال کرنے کے احکامات جاري کئے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲