24 جولائی 2014 - 15:16
جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس مبینہ طور پر اغوا

پاکستان کے شہر کراچی کی سب سے بڑی سرکاری یونیورسٹی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فنانس کو انکے گھر کے قریب سے مبینہ طورپر اغوا کرلیا گیا۔

ابنا: کراچی سے رپورٹ کے مطابق پروفیسرضیاعباسی کے خلاف یونیورسٹی میں مالی بدعنوانی کے الزامات میں مقدمہ درج ہے۔ جامعہ کراچی ڈائریکٹر فنانس کو اپنے گھر واقع گلشن اقبال سے دفترکیلئے جاتے ہوئے نامعوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا، ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ اغوا کار پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ پروفیسرضیاعباسی کراچی یونیورسٹی سے قبل جامعہ اردو میں تعینات تھے جہاں ان پرپندرہ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ سینئر پولیس حکام کو شبہ ہے کہ پروفیسرضیا عباسی کو کسی تحقیقاتی ادارے نے تحویل میں لیا ہے۔

.......

/169