24 جولائی 2014 - 15:09
ایران نے فلسطینی مجاہدین کو فوجی ٹیکنالوجی فراہم کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران نے ماضی میں فلسطینی مجاہدیں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انہیں فوجی ٹیکنالوجی فراہم کی تھی ۔

ابنا: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کو مسترد کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین اس وقت جو میزائل استعمال کررہے ہیں وہ ایران کے تیار کردہ ہیں تاہم ان کا کہنا تھا فلسطینی مجاہدین کوجس وقت اس ٹیکنالوجی کی ضرورت تھی ایران نے یہ ٹیکنالوجی انہیں فراہم کی تھی اور اس وقت فلسطینی مجاہدیں اسطرح کے ہتھیار بنانے میں خودکفیل ہوچکے ہیں۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے غزہ کے عوام کے لئے امداد رسانی کو عرب اور اسلامی ملکوں کا فریضہ قرار دیتۓ ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی تمام ضروریات جن میں دفاع بھی شامل ہے اسکی فراہمی ضروری ہے تاکہ فلسطینیوں پر حملے کے وقت صیہونی ان مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ہر طرح کے ہتھیار استعمال نہ کرسکیں ۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے جو بڑی اہم بات ہے تاہم دوسری طرف امریکہ کی طرف سے صیہونی حکومت کے مسلسل حمایت اس بات کو ثابت کررہی ہے کہ کا امریکی حکومت ایک جنگی مجرم کو انعام دیتی ہے اور اور وہ جتنے زیادہ جرائم کی مرتکب ہوتی ہے اسکو اتنی زیادہ امداد دی جاتی ہے ۔

.......

/169