24 جولائی 2014 - 12:55
غزہ میں تشدد و جارحیت کی انتہا اور ہمہ جہتی جنگ

عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے غزہ پٹی کے حالات کو بھر پور جنگ قرار دیا ہے۔

ابنا: عراق کے وزیراعظم نوری المالکی نے آج دارالحکومت بغداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ پیش آرہا ہے وہ تشدد و جارحیت کی انتہا اور ہمہ جہتی جنگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کو بنیادی طور پر حل کرے۔عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ عراق میں بھی جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی ایک گروہ کی جنگ نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف عراقی عوام کی جنگ ہے۔ اس پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی متحدہ عراق کیلئے اقوام متحدہ کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے عراق کے حصے بخرے کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں عراق کے وزیراعظم کی جدوجہد کی قدردانی کی۔انھوں نے عراق کے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ متحدہ طور پر دہشتگردی کا مقابلہ اور اپنے ملک میں جمہوری عمل کو مستحکم بنانے کی کوشش کریں۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون، مصر، مقبوضہ فلسطین اور اردن کا دورہ کرنے کے بعد آج صبح عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے۔

.......

/169