ابنا: بان کی مون نے عراقی حکام اور عراقی کردستان کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی تعاون بحال کریں تاکہ اختلافات کو دور کیا جا سکے۔ نوری المالکی نے اپنی طرف سے بان کی مون کو یقینی دلایا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں پر برتری حاصل کرنے کے قابل ہیں، ساتھ ہی عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ مذہبی نوعیت کی نہیں ہے۔ نوری المالکی نے اعادہ کیا کہ وہ عراق کے آئین کی بالا دستی کو یقینی بنانے اور نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
بغداد میں قیام کے موقع پر بان کی مون نے عراق کے وزیر اعظم کے علاوہ پارلیمنٹ کے سپیکر اور نائب سپیکر کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔
.......
/169