24 جولائی 2014 - 12:52
کراچی میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ جاری، ایک اور شیعہ وکیل شہید

پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک کاظمی ایڈووکیٹ کو نامعلوم دھشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ روز پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے داماد  مبارک کاظمی ایڈووکیٹ کو نامعلوم دھشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں دو مو ٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ایڈووکیٹ مبارک رضاکاظمی کی گاڑی پر فائرنگ کی اورگولیاں لگنے سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی کے مطابق قریب ہی موجود پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیامگروہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، جعفریہ الائنس اور کراچی شہر کی دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے مبارک کاظمی ایڈووکیٹ کی دھشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں فائرنگ کے ديگر واقعات میں مزید پانچ افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے پاکستان کا سب سے بڑا شہر ایک عرصے سے بد امنی کا شکار ہے اور ٹارگٹ کلنگ پاکستان کے اس اہم شہر میں روز کا معمول بن چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲