24 جولائی 2014 - 12:05
فلسطینی، دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم قوم

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم، اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم قوم ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم، اس وقت دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم قوم ہے۔ آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے بدھ کے روز ایران کی آزاد یونیورسٹی کے مختلف محکموں کے سربراہوں اور سربراہی کونسل کے اراکین سے خطاب میں امریکی صدر کی جانب سے صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے جرائم کی حمایت، امریکی صدر کے سیاسی کیریئر میں کلنگ کا ٹیکہ ہے۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے چیئرمین آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے صیہونیوں کے وحشیانہ مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے مظالم کو دفاع سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ آیۃ اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے ان ممالک کے عوام کی قدردانی کرتے ہوئے کہ جہاں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے ہوئےہیں، کہا کہ عالمی یوم القدس، غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونیوں کے مظالم سے نفرت و بیزاری کا بہترین موقع ہے تاکہ عالمی تنظیموں میں سیاسی فیصلے کرنے والے یہ نہ سمجھیں کہ فلسطینی، عالم اسلام میں تنہا ہیں۔

.......

/169