23 جولائی 2014 - 15:03
صومالیہ میں صرورتمندوں اور مہاجروں کو ایرانی امداد تقسیم

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے صومالیہ کی مقامی تنظیموں کے تعاون سے دارالحکومت موگادیشو میں ضرورت مندوں اور مہاجرین میں غذائی اشیاء تقسیم کی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے صومالیہ کے دارالحکومت میں ضرورت مندوں اور غریب افراد میں غذائی اشیاء  تقسیم کی ہیں۔ صومالیہ کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ عسیر شیخ نے کہا کہ ایران اور صومالیہ کی ہلال احمر سوسائٹی نے باہمی تعاون کے دائرے میں دارالحکومت موگاڈیشو کے بعض اسپتالوں اور ضرورت مندوں اور معاشرے کے غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے غذائی اشیاء تقسیم کی ہیں۔ واضح رہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موگاڈیشو میں غریب و ضرورت مند افراد کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲