23 جولائی 2014 - 12:05
شمالی ویزرستان میں مزید 12 دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوج کے ضرب عضب آپریش میں مزید 12 دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں پاکستانی آرمی کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس میں 12 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 4 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے، تازہ کارروائی کے دوران متعدد گھروں کو نشانہ بنایا گیا جہاں دہشتگرد چھپے بیٹھے تھے۔ پاکستان کی فوج نے 15 جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان کے آزاد ذرائع نے دھشتگردوں کے خلاف اس آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بارودی فیکٹریوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲