22 جولائی 2014 - 11:13
پاکستان ہندوستان سے اختلافات دور کرنے کے لئے آمادہ ہے

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کے ذریعے اختلافات دور کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق خارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان، علاقے میں امن کی حامی ہے اس رو سے وہ ہندوستان کے ساتھ اختلافات کو دور کرنے سے متعلق مذاکرات کیلئے آمادہ ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں بھی کہا کہ بعض مسائل میں اختلافات کے باوجود، اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات، قریبی اور دوستانہ ہیں۔ انھوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہونے تک شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن جاری رہےگا۔

.......

/169