22 جولائی 2014 - 08:35
اقوام متحدہ کے سیکریٹری اور امریکی وزیر خارجہ مصر پہنج گئے ہیں

صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بند کرانے کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون مصر پہنچ گئے ہیں.

ابنا: صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جنگ بند کرانے کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون مصر پہنچ گئے ہیں امریکی وزیر خارجہ مصری صدر سے ملاقات کریں گے ۔
عرب لیگ نے حماس سے جنگ بندی پر تیار ہونے کی اپیل کی ہے ۔ چودہ دن فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد عالمی رہنماؤں میں تحرک پیدا ہوا ہے
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون مشرق وسطی کے دورے کے پہلے مرحلے میں قاہرہ پہنچ گئے ہیں ،انھوں نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سے ملاقات میں غزہ میں جاری بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
بان کی مون نے اس سے پہلے قاہرہ پہنچنے پر ایک پریس کانفرس میں غزہ میں فوری اور بلامشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فریقین سے مذاکرات کرنے پر زوردیا۔ جان کیری مصری صدر سے ملاقات کریں گے تاکہ حماس کوجنگ بندی پر آمادہ کیا جاسکے ۔

.......

/169