21 جولائی 2014 - 19:06
نوری مالکی نے صوبہ نینوا سے عیسائیوں کو باہر کرنے کی شدید مذمت کی

عراقی وزيراعظم نوری المالکی نے داعش کی جانب سے عیسائیوں کو صوبہ نینوا سے نکال باہر کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزيراعظم نوری المالکی نے داعش کی جانب سے عیسائیوں کو صوبہ نینوا سے نکال باہر کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ نوری المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اس دہشتگـرد گروہ کی ماہیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ عراقی وزيراعظم نے کہا کہ صوبہ نینوا میں ہمارے عیسائی شہریوں کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ داعش گروہ کی جارحانہ اور دہشتگردانہ ماہیت کا نتیجہ ہے۔ نوری المالکی نے کہا کہ یہ افراد اپنے جرائم سے اپنی اصلی حقیقت کوآشکار کررہے ہيں۔ واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ عراق میں اپنے زيرکنٹرول علاقوں میں موجود مسلمانوں اور عیسائیوں کے مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کونذرآتش کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ داعش نے موصل میں عیسائیوں کے گھروں پرعلامتیں لگانے کے بعد دھمکی دی تھی کہ اگر وہ سنیچر کی دوپہر تک مسلمان نہيں ہوجاتے ، یا خصوصی ٹیکس ادا نہيں کرتے یا شہر کو ترک نہيں کرتے تو انھیں  تختہ دار پرلٹکا دیاجائےگا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲