اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں مکڑیوں نے بیرونی فوجیوں بالخصوص امریکی فوجیوں پریلغار کر دی ہے۔ افغانستان کی انٹرنیٹ سایٹ اریکا نے لکھا ہے کہ امریکی فوجی جنھیں اس سے قبل طالبان کے حملوں کا خوف ستاتا تھا اب پندرہ سینٹی میٹر لمبی خطرناک مکڑیوں کےخوف میں مبتلاء ہيں۔ افغانستان میں تعینات ایک برطانوی فوجی سیمی گورمن ان مکڑیوں کے ڈسنے کے باعث مفلوج ہوگیا ہے۔ ان مکڑیوں کے ڈسنے کے باعث ایک اور غیرملکی فوجی کا سترہ بار آپریشن ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار ایک میں دہشتگردی کےخلاف نام نہاد جنگ کے نام پرافغانستان پرحملہ کیا لیکن اب بھی پورے افغانستان میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲