اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے عوام، عالمی یوم القدس کی عظیم الشان ریلیوں میں غزہ میں صہیونی جارحیت کے حوالے سے عالمی اداروں کی حیرت انگیز خاموشی پر احتجاج کریں گے۔ سید حسین نقوی حسینی نے ایسنا نیوز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو میں ملت فلسطین کے قیام کی حمایت کو ایران کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں میں سے قرار دیا اور کہا کہ ایران، مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا مسئلہ سمجھتا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ایران، ملت فلسطین کے لئے کسی بھی حمایت سے دریغ نہیں کرے گا اور ملت فلسطین کی حمایت کے دائرے میں کل بروز منگل اسلامی پارلیمانی یونین ٹرائيکا کا اہم اجلاس ہورہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲