اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔اخبار ہافنگٹن پوسٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں ابتک جتنے افراد شہید ہوئے ہیں ان میں بیس فیصد تعداد، بچوں پر مشتمل ہے۔امریکہ کے اس اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ کی سترہ لاکھ آبادی میں سے نصف آبادی اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ نیویارک میں انسانی حقوق کے ایک محقق بل وان ایسولڈ نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر اندھادھند حملوں سے صاف ظاہر ہے کہ مارے جانے والے افراد میں عورتوں اور بچوں کی کافی تعداد شامل ہوگی۔امریکی اخبار ہافنگٹن نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیل نے اگر غزہ کے عوام کو گھربار چھوڑنے کا الٹی میٹم بھی دیا ہو تو بھی غزہ کے عوام کے پاس کہیں اور جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲