ابنا: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ریاستی صدر مولانا غلام قاسم جعفری نے ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ و دہشت گردی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا: ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ ایک گروہ آپسی لڑائی کو بہانہ بناکرالزامات عائد کرنے اور اشتعال انگیزی کے درپہ ہے۔
انہوں نے چکری روڈ پر ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : ملک میں کوئی شیعہ و سنی کا مسئلہ نہیں ہے ، آپس کی اندرونی لڑائی کو بہانہ بنا کر الزامات عائد کرنا اور غلیظ نعرے لگانا اشتعال انگیزی ہے ، حکومت اس صورتحال کو کنٹرول کرے۔
مولانا جعفری نے حکومت پاکستان سے شہریوں کی حفاظت کے اسباب فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں بلکہ اتحاد و یکجہتی کی عظیم مثال ملی یکجہتی کونسل کی صورت میں قائم ہے، ایک گروہ کی آپس کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
.....
/169