20 جولائی 2014 - 11:34
عراقی صدر جلال طالبانی کی  جرمنی سے وطن واپسی

عراقی صدر جلال طالبانی جرمنی سے واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔وہ دسمبر 2012ء سے جرمنی میں زیرعلاج تھے۔

ابنا: عراقی صدر جلال طالبانی جرمنی سے واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔وہ دسمبر 2012ء سے جرمنی میں زیرعلاج تھے۔
ان کی جماعت پیٹریاٹک یونین آف کردستان نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ صدر طالبانی برادر ملک جرمنی میں کامیاب علاج کے بعد ہفتہ 19 جولائی کو واپس وطن آ رہے ہیں اور وہ جمہوریہ عراق کے صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض سنبھال لیں گے۔
ان کے بیٹے اور خودمختار کردستان کی علاقائی حکومت کے نائب وزیراعظم قباد طالبانی نے بھی اپنے اسّی سالہ والد کی وطن لوٹنے کی تصدیق کی ہے اور ان کی صحت یابی پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔

.......

/169