اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں عراق کے شمالی شہر موصل کی بادوش جیل میں بعثی و داعشی دہشتگرد گروہ کے مخالف چھ سو سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق میں سابق بعثی فوجی کہ جو دہشتگرد گروہ داعش میں شامل ہوچکے ہیں، موصل کے اس جیل میں قیدیوں کو سزائے موت کا حکم سنا رہے ہیں۔ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے عراق کے صوبے نینوا اور موصل شہر پر حملے کے بعد ان علاقوں کے جیلوں پر حملہ کر کے تمام مجرم قیدیوں کو فرار کروادیا اور داعش کے عناصر عراق کی دوسری بڑی جیل بادوش کو اپنے مخالفین کو قید کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲