اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں کم سے کم 4 افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے کاہی دوڑہ بانڈی میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲