17 جولائی 2014 - 12:08
جنوبی سوڈان میں انسانی المیہ کے وقوع پانے کا خطرہ

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے جنوبی سوڈان میں انسانی المیہ کی بابت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے جنوبی سوڈان میں انسانی المیہ کی بابت خبردار کیا ہے۔ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں انسان دوستانہ امداد کے شعبے کے سربراہ  والری آموس نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے عوام کے مصائب و آلام اور ان کی خطرناک صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو خبردار کردیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تاکید کی موثق ثبوت و شواہد سے ثابت ہوتا ہے  کہ 2014  کے پہلے نصف میں، جنوبی سوڈان کے شمالی علاقوں کے ایک لاکھ ستر ہزار سے زیادہ عوام اپنا خانہ و کاشانہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں اور دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی کرگئے ہیں۔ والری آموس نے مزید کہا کہ جنوبی سوڈان میں حتی طبّی مراکز بھی حملوں سے محفوظ نہیں رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اس ملک کی  زراعت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اور جنوبی سوڈان کے بعض علاقوں میں قحط سالی کا خطرہ درپیش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲