16 جولائی 2014 - 16:00
ایران کی مذاکراتی ٹیم زيادہ طلبی کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم امریکہ اورگروپ پانچ جمع ایک کے بعض اراکین کی زيادہ طلبی کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔

ابنا: بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم امریکہ اورگروپ پانچ جمع ایک کے بعض اراکین کی زيادہ طلبی کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے آج مھر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم رہبرانقلاب اسلامی کے تعین کردہ دائرے میں قدم بڑھا رہی ہے۔ عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ ایران کی حکومت، سیاسی ، دفاعی ، سیکورٹی اور استحکام کے لحاظ سے نہ صرف علاقے ، بلکہ عالم اسلام میں پہلے مقام پرہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان پہلے کی مانند نظم موجود نہيں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایران کسی منظم مخاطب کافریق نہيں کہ جس کی رائے ایک ہو۔

.....

/169