16 جولائی 2014 - 13:51
سعودی عرب نے غیر ملکی حاجیوں کی تعداد میں 20 فیصد کمی کردی

ان اقدامات کے تحت رواں سال حج کیلئے آنیوالے غیر ملکی حجاج کی تعداد میں 20 فیصد اور مقامی حجاج کی تعداد میں 50 فیصد کمی کی ہے۔

ابنا: پاکستان میں سعودی عرب کے سفارتخانہ نے ایک وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے۔ سعودی عرب نے حجاج کی سلامتی‘ فلاح اور انہیں حج کی ادائیگی کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر سال نئے منصوبوں پر کام کی ہدایت کرتے ہیں اس لئے مکہ مدینہ اور طواف کعبہ کی سہولتیں بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت رواں سال حج کیلئے آنیوالے غیر ملکی حجاج کی تعداد میں 20 فیصد اور مقامی حجاج کی تعداد میں 50 فیصد کمی کی ہے۔ اگر حجاج کی تعداد میں اضافہ ہوا تو پھر طواف کعبہ کیلئے توسیع اور سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے میں جہاں خلل پڑیگا وہاں حجاج کی سلامتی کیلئے بھی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ سعودی سفارت خانہ کی وضاحت میں بتایا گیا ہے حرم شریف کا جو توسیعی منصوبہ اس وقت زیر تکمیل ہے۔ اس کے مکمل ہونے پر 22 لاکھ مزید حجاج حرم شریف میں عبادت کر سکیں گے اور ایک لاکھ 30 ہزار مزید حجاج حرم شریف کی مختلف منزلوں کی چھتوں پر عبادت کر سکیں گے۔

.......

/169