ابنا: عزالدین قسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں پیر کو کہا کہ اس کے ڈرون طیارے ابابيل-1 نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت جنگ کے اوپر پرواز بھری جہاں سے غزہ پر ہونے والے حملوں کی ہدایت دی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عصف الماکول نامی مہم کے تحت ماہرین نے ڈرون طیارہ بنایا جس کا نام ابابيل-1 رکھا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے اسی ماڈل کے تین ڈرون تیار کئے ہیں جس میں A1A معلومات جمع کرتا ہے جبکہ A1B حملہ آور جہاز ہے جبکہ A1c خودکش اور حملے کی مہم میں ماہر ہے۔
القسام بریگیڈ کے بیان میں آیا ہے کہ اس کے طیاروں نے پیر کی صبح سے تین اڑانے بھری ہیں جن میں کئی طیاروں نے حصہ لیا اور جس میں سے ہر ایک کی مہم دوسرے کی مہم سے مختلف تھی۔
دوسری طرف اسرائیل نے فلسطین کے ایک ڈرون طیارے کو اشدود میں مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔





.......
/169