15 جولائی 2014 - 11:27
حقوق تسلیم نہ ہونے تک جنگ بندی نہیں کریں گے: تحریک جہاد اسلامی

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سینئررکن نے کہا ہے کہ جب تک کہ عالمی برادری فلسطینوں کے حقوق کو سرکاری طورپر تسلیم نہیں کرلیتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا کسی بھی قسم کی جنگ بندی عمل میں نہیں آئے گی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سینئررکن نے کہا ہے کہ جب تک کہ عالمی برادری فلسطینوں کے حقوق کو سرکاری طورپر تسلیم نہیں کرلیتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا کسی بھی قسم کی جنگ بندی عمل میں نہیں آئے گی ۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ایک سینئر رکن  خالد البطش نے مصر کی جنگ بندی کے منصوبے پر  ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ تحریک جہاد اسلامی، مصر کی کوششوں کا خیر مقدم اور اس کی حمایت کرتی ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ اس طرح کے منصوبوں کا میڈیا کے ذریعے اعلان نہ کیا جائے ۔ البطش نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا خاتمہ  جنگ بندی پر عملدر آمد کی بنیادی شرط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ، سنگ میل ہے اور اس مرحلے میں صیہونی حکومت کے خلاف جاری جدوجہد کی حکمت عملی میں بہت سے امور کو مد نظر رکھا جائے ۔ واضح رہے کہ مصر نے کل رات ملت فلسطین کے خلاف جنگ روکنے اورغزہ کے حالات کو پرامن بنانے کے مقصد سے ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبےمیں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان دشمنانہ اقدامات کوروکنا ، گذرگاہوں کو کھولنا اور لوگوں کی آمدو رفت اور اشیاء کی منتقلی کو ان گذرگاہوں کے ذریعے آسان بنانا شامل ہے ۔ فلسطینی اتھارٹی نے مصر کے اس منصوبے کا خیر مقدم کیاہے لیکن حماس اور جہاد اسلامی نے غزہ پر اسرائیل کا حملہ روکنے ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنے کی شرطوں کے ساتھ اس منصوبے کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲