ابنا: عراق کے بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ سیستانی کے قریبی ذریعے نے نام نہ بتائے جانے کی شرط پر کہا ہےکہ آیت اللہ سیستانی عراق کے سیاسی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملک کے حساس حالات کے پیش نظر ان اقدامات کے بارے میں بات نہیں کی جاسکتی۔ آيت اللہ سیستانی کے قریبی ذرائع نے ان رپورٹوں کی سختی سے تردید کی ہےکہ آیت اللہ سیستانی نے پیغام بھیج کر نوری مالکی سے استعفی دینے کو کہا ہے۔
.......
/169