15 جولائی 2014 - 11:17
افغانستان: نئے صدر کی تقریب حلف برداری ملتوی

افغانستان کے صدر کی حلف برداری کی تقریب ملتوی ہوگئی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج کابل میں صحافیوں سے گفتگو میں افغانستان کے نئے صدر کی تقریب حلف برادری کہ جو پروگرام کے مطابق دو اگست کو منعقد ہونا تھی، کے ملتوی ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے ان ملکوں کے سربراہوں کو مراسلے ارسال کردیئے ہیں جو دو اگست کو افغان صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے افغانستان آنے والے تھے اور اس مراسلے میں اس تقریب کے ملتوی ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شکیب مستغنی نے کہا کہ حلف برادری کی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے ہونے والی گفتگو میں غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا پاکستانی طالبان کو افغان سرزمین میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گي۔

.......

/169