ابنا: ایران ک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے علاقوں میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کا یہ سلسلہ ایسی صورت حال میں جاری ہے کہ عالمی اداروں کے حکام اور بین الاقوامی نظام کے کرتا دھرتاؤں نے ابھی تک ان حملوں کو رکوانے کے لئے کسی قسم کا کوئی اقدام انجام نہیں دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدت اور ان حملوں میں بچوں اور خواتین اور ضعیف العمر افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان حملوں میں تباہ کن ہتھیار استعمال ہورہے ہیں اور اسرائیل مسلسل جنگي جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہےکہ ایران غیر جابندار تحریک کے سربراہ کے عنوان سے صہیونی حکومت کی اس جارحیت کو فوری طور پر رکوانے کے لئے اقدامات انجام دیئے جانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
.......
/169