15 جولائی 2014 - 10:58
عراق میں داعش کے دہشتگردوں کی موت

عراق کی فضائیہ کی بمباری میں داعش کے دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ براثانیوز کے مطابق عراقی فضائيہ نے تکریت میں سابق خونخوار ڈکٹیٹر صدام کے چچازاد بھائي ترکی المجید کے گھر پر بمباری کی جس میں داعش دہشتگرد گروہ کے بیس عناصر ہلاک ہوگئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں فوج کے حملوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھرعراقی فضائيہ نے موصل میں داعش کے دہشتگرد سرغنے ابو بکر بغدادی کے خفیہ اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ العراقیہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہےکہ عراق کے شمالی شہر تکریت کو فوج نے آزاد کرالیا ہے۔ العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے شہر تکریت کو مکمل طرح سے بعثی داعشی تکفیری عناصر سے آزاد کرالیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صوبہ دیالہ کے شہر جلولا کے گورنر انور حسین نے کہا ہےکہ اس شہر کو دہشتگردوں سے پاک کردیا گيا ہے اور جولوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے وہ واپس آرہے ہیں۔ العراقیہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شہر موصل میں عین الجحش پر فضائيہ کی بمباری میں داعش کے دہشتگرد سرغنے یوسف حمید اور مصعب اللیبی اٹھائيس دہشتگردوں سمیت ہلاک ہوئے ہیں۔

.......

/169