اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے بعض شیعہ سنی علماء نے ایک مشترکہ ویڈیو کلیپ جاری کر کے دھشتگرد گروہ داعش کے جرائم کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ دھشتگرد گروہ داعش مفسد، قاتل اور منحرف گروہ ہے اور اس کی جانب سے اسلامی خلافت کا اعلان قابل قبول نہیں ہے۔
امام آنلائن نیوز ایجنسی نے برطانیہ میں رہنے والے علماء کی ویڈیو کلیپ شائع کر کے خبر دی ہے کہ تاھم برطانیہ میں سو سے زیادہ ائمہ جماعت نے اس ملک میں آپسی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے تکفیری گروہ داعش کی مذمت کی ہے۔
برطانیہ کے شیعہ سنی علماء نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کر کے اس ملک کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہر گز داعش کے دھوکے میں نہ آئیں ان کی حمایت کے لیے عراق یا شام کا سفر نہ کریں۔
واضح رہے کہ تاہم ۵۰۰ سے زیادہ برطانوی مسلمان شام اور عراق جا کر تکفیری گروہ داعش کے ساتھ ملحق ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲