ابنا: "رشین ریلوے لائنز" کمپنی ایران میں چھہ سو کلومیٹر لمبی ریلوے لائنوں کے اوپر بجلی کا نظام تشکیل دینے کے سلسلے میں ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے، روسی کمپنی کے نائب صدر الیکساندر سلطانوو نے کہا، ان کے مطابق اس منصوبے کی حتمی مالیات کا اندازہ ابھی تک نہیں لگایا گیا تاہم روس کا خیال ہے کہ یہ ایک ارب یورو سے زیادہ ہوگی۔
مزید برآں سلطانوو نے کہا کہ رشین ریلوے لائنز کمپنی نے ویت نام میں ایک نئی ریلوے لائن کی تعمیر پر ویتنامی شرکائے کار کے ساتھ اتفاق کر لیا ہے، یہ ریلوے لائن ایک سو اسی کلومیٹر لمبی ہوگی، حکومت ویت نام اس پروجیکٹ کی مالیت کا تعین کرے گی۔
.......
/169