ابنا: پاکستان بھر میں قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس آج پیر کو ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کر بلائی نے ’’ زخمی زخمی القدس پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا کے عنوان سے ہونے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مشترکہ آل پاٹیز کانفرنس کے انتظامی امور کو مکمل کرتے ہوئے سر پرست کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں پی ایل ایف کے مرکزی رہنماؤں مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ صادق رضا تقوی اور محفوظ یار خان ایڈوکیٹ موجود تھے صابر کر بلائی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک ایسے حالات میں آیا ہے کہ فلسطین ہی نہیں بلکہ پورا عالم اسلام لہو لہو ہے۔ اور یہ سب کچھ گریٹر اسرائیل کی صہیونی سازش کے تحت امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔ نام نہاد عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے حق میں کوئی مثبت اور موثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔
.......
/169