12 جولائی 2014 - 15:04
مزاحمت، صہیونیوں کے مقابلے ميں کامیابی کا واحد راستہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی تبلیغات کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جدوجہد، مزاحمت اور استقامت، صہیونیوں کے مقابلے ميں فلسطینی عوام کی کامیابی کا واحد راستہ ہے ۔

ابنا: اسلامی تبلیغات کونسل نے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف ، غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ حملوں ميں تیزی آنے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی اور اس قسم کے انسانیت سوز اقدامات کو اسلامی مزاحمت کے مقابلے ميں صہیونی حکومت کی آپارتھائیڈ حکومت کے خوفزدہ ہونے اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہونے کی علامت قرار دیا ۔ اس بیان ميں کہا گیا ہے کہ قطعی طور پر صہیونیوں کو ان کی حماقت کا فلسطینی جوانوں کی جانب سے عنقریب ہی دنداں شکن جواب ملے گا۔ اس بیان میں مزید کہا گيا ہے کہا اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں خاص طور پر امریکہ ، صہیونی حکومت اور برطانیہ کو جان لینا چاہئے کہ جب تک ، فلسطین کی مقدس سرزمین پر تشدد اور قتل و غارتگری کا سلسلہ جاری رہے گا مسلمانوں اور مسلم ملکوں کے درمیان مزاحمت کا پرچم بدستور لہراتا رہے گا۔
ادھر تیونس کی سیاسی پارٹیوں نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں غزہ پر صہیونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی۔ تیونس کی النہضہ پارٹی نے فلسطیینوں کا خون بہائے جانے پر عالمی برادری کی بے توجہی کی مذمت کی ۔ تیونس کی حزب نداء نے بھی کہا کہ صہیونی حکومت فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف جارحانہ کاروائیاں انجام دے رہی ہے اس جماعت نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس جارحیت کے خاتمے کے لئے عالمی قوانین کی مراعات کرتےہوئے، اقدامات انجام دے ۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے بھی عوام نے اسرائیل کے مظالم کی مذمت کی ہے ۔ فرانس نیوز انجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں کل عوام نے غزہ کے عوام کے خلاف جاری وحشیانہ حملوں کی مذمت کی ۔ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا ميں سینکڑوں افراد نے بین الاقوامی روابط اور تعاون کی وزارت کے سامنے اجتماع کیا مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور نہتے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ملک سے اسرائیلی سفیر کے فوری اخراج اور تل ابیب سے جنوبی افریقہ کے سفیر کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ۔

.......

/169