ابنا: امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ کو اور کانگریس میں بھی کسی کو اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ داعش کے دہشت گرد ہمارے لیے ایک خطرہ ہیں۔
ہیگل نے کہا کہ یہ دہشت گرد گرہو کافی منظم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے پاس مالی وسائل ہیں، یہ مشرق وسطی میں ہمارے اتحادیوں اور یورپ کے لیے خطرہ ہے۔
واضح ہو کہ امریکی وزیر دفاع نے تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ اور مشرق وسطی میں اپنے اتحادی ممالک کے لیے خطرہ ایسی صورت میں قرار دیا ہے کہ جب عراقی اور شامی حکام نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر ان دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔
عراق اور شام کے حکام کا خیال ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر القاعدہ اور بعثی عناصر کو جمع کرکے داعش کے نام پر منظم کیا ہے، تاکہ عراق اور شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا جا سکے۔
اب یہی ممالک عالمی برادری کو منحرف کرنے کے لیے اس طرح کا ڈھونگ کر رہے ہیں اور خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
.......
/169