ابنا: شام کي وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل اور سلامتي کونسل کے چئرمين کے نام دو الگ الگ خط ارسال کرکے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے بعض ممبر ملکوں سے کہے کہ وہ دہشت گردوں کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت فوري طور پر بند کرديں ۔
شامي وزارت خارجہ نے اپنے خط ميں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے بعض ممبر ممالک خاص طورپر ترکي سعودي عرب اور قطر دہشت گردوں کو جو شام ميں دہشت گردي کا بازار گرم کئے ہوئےہيں ہر طرح کي اسلحہ جاتي مالي اور تربيتي مدد پہنچارہے ہيں اور يہ حمايت مسلسل جاري ہے ۔
شامي وزارت خارجہ نے کہاکہ حماہ شہر کے مضافات ميں واقع ايک گاؤں ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں چودہ بے گناہ شہريوں کا قتل عام اور ان کي لاشوں کو مسخ کرديا جانا جن ميں زيادہ بچے اور خواتين شامل ہيں ايک بار پھر يہ ثابت کرتا ہے کہ دہشت گردعناصر عام شہريوں ميں خوف وحشت پھيلانے اور اپنے آقاؤں کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے کسي بھي جرم و وحشيگري سے دريغ نہيں کرتے ۔
.......
/169