12 جولائی 2014 - 13:49
عراق، دہشت گردانہ حملے میں 11 فوجی جاں بحق

عراق کے مرکز میں واقع الرمادی شہر میں سیکورٹی فورسز اور تكفيري دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی میں 11 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: الانبار صوبے کے دارالحکومت کے قریب ہوئی شدید جھڑپوں میں کم سے کم دو درجن فوجی زخمی بھی ہو گئے۔

الرمادی شہر دارالحکومت بغداد سے مغرب میں 110 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

تكفيري دہشت گرد گروہ داعش نے جمعرات سے شروع ہوئی جنگ میں الرمادی کے مغرب میں کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ایک پولیس تھانے پر قبضہ کر لیا جبکہ ایک دوسرے تھانے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

واضح رہے کہ عراقی فوج جون کے شروع سے ملک میں کئی مقامات پر تكفيري دہشت گردوں کے خلاف شدید لڑائی میں مصروف ہے اور اسے اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔

.......

/169