ابنا: اطلاعات کے مطابق سنيچر کے روز جباليہ ، دارالبلاح اور بيت لاہيہ پر صيہوني فوج کے حملوں ميں دسيوں فلسطيني شہيد اور زخمي ہوگئے ہيں. اسطرح ابتک شہيد ہونے والے فلسطينيوں کي تعداد بڑھ کر ايک سو بيس سے زيادہ ہوگئي ہے- عيني شاہدين کے مطابق غاصب صيہوني حکومت کے جنگي طياروں نے ہفتے کي صبح بيت لاہيہ اور غرب اردن پر دو مرتبہ بمباري کي جس کے نتيجے ميں کم از کم پانچ افراد شہيد ہوگئے- غاصب صيہوني حکومت کے وزيراعظم نتن ياہو نے اپنے ايک بيان نہايت ڈھٹائي کے ساتھ اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ غزہ پر پانچ روزہ جارحيت کے دوران گيارہ سو سے زائد مقامات کو نشانہ بنا يا گيا ہے - دريں اثنا برطانيہ ، جرمني ، روس اور ديگر عالمي رہنماؤں نے صہيوني حکومت کے وزير اعظم نتن ياہو سے غزہ پر جارحيت کے سلسلے ميں ٹيلي فون پر بات چيت کي ہے تاہم ، نتن يا ہو نے عالمي دباؤ کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کو طاقت کے استعمال سے کوئي نہيں روک سکتا-
ادھر جارح اسرائيلي فوج کے سربرا نے کہا کہ غزہ پر حملوں ميں ضرورت پڑنے پر اضافہ کيا جاسکتا ہے- دوسري جانب حماس کے القسام بريگيڈ نے سنيچر کو بھي صيہوني حکومت کے زير قبضہ علاقوں ميں صيہوني حکومت کے فوجي مراکز اور ديگر ٹھکانوں کو اپنے ميزائلوں کو نشانہ بنايا ہے -
الاقصي ٹي وي کے مطابق القسام بريگيڈ نے الوسطي نامي علاقے ميں صيہوني فوجيوں کے پر دو ميزائل فائر کئے - اس رپورٹ کے مطابق القسام بريگيڈ نے اوريم ميں صيوني فوج کے ايک مواصلاتي سينٹر پر تين ميزائل داغے ہيں - حماس کي فوجي شاخ القسام بريگيڈ نے اسي طرح سنيچر کو نتيفوت صيہوني قصبے پر بھي چار ميزائل فائر کئے –
.......
/169