اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری چھٹے دور کے ایٹمی مذاکرات کے نویں دن امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان چھٹے دور کے ایٹمی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت جمعرات کو امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔اس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام ہونے والی اس ملاقات میں ایٹمی مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا گيا۔ امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے کل اس سے پہلے ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کی معاون ہیلگا اشمتھ کے ساتھ ایک سہ جانبہ نشست میں ملاقات کی تھی جس میں ایٹمی مذاکرات اور جامع ایٹمی معاہدے کے متن کی تیاری کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گيا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲