11 جولائی 2014 - 11:40
پاکستان میں شدت پسند عناصر عراق و شام جیسے حالات پیدا کرسکتے ہیں: علامہ قادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اگر ملک میں انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو شدت پسند عناصر عراق و شام جیسے حالات پیدا کرسکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اگر ملک میں انقلاب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو شدت پسند عناصر عراق و شام جیسے حالات پیدا کرسکتے ہیں۔ لاہور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہر القادری نے عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کی وحشیانہ کاروائیوں اور اس تکفیری گروہ کی جانب سے خلافت کے اعلان کیئے جانے کا مذمت کی اور کہا کہ وہ انقلاب جس کو عوام کی تائید و حمایت حاصل نہ ہو قابل قبول نہیں ہے۔ علامہ طاہر القادری نے غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا اسرائیل نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے اور ان وحشیانہ اقدامات کے حوالے سے عالمی برداری کی خاموشی سوال بر انگیز ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کسی بھی وقت پاکستان میں انقلاب کا اعلان ہوسکتا ہے، عوام سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲