اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں حالیہ تین برسوں میں سرکاری ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال نے سرکاری شعبوں کی سرگرمیوں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ ایک غیر ملکی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس ہڑتال میں برطانیہ کے دس لاکھ سے زیادہ سرکاری شعبے کے ملازمین نے شرکت کی اور اپنی تنخواہوں میں کمی اور ریٹائرمنٹ کے قوانین پر احتجاج کیا۔ برطانیہ میں جن سرکاری شعبے کے ملازمین نے اس ہڑتال میں حصہ لیا ان ٹیچر، بلدیاتی کونسلوں کے ملازمین اور فائر بریگیڈ کے محکمے کے افراد شامل تھے۔ برطانیہ کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ملک کے 50 سے زیادہ شہروں میں سرکاری شعبے کے ملازمین نے ہڑتال میں حصے لیا ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہیں کیئے گئے تو اس ہڑتال کو مزید وسیع کیا جائے گا۔ برطانیہ میں یہ احتجاجی مظاہرے ایسی صورت حال میں منعقد ہورہے ہیں کہ برطانیہ کی حکومت نے مزدوروں کی یونین کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے حوالے سے قانون بنانے کی تجویز دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲