10 جولائی 2014 - 10:07
جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے غزہ پر جارحیت کی مذمت

ماعت اسلامی پاکستان کے سابق سربراہ سید منورحسن نے کہا کہ عالم اسلام کو امریکہ کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سربراہ نے صیہونی حکومت کی غزہ پر جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک متحد ہوکر امریکہ اور اسرائيل کے خلاف کوئي اقدام نہیں کیا جاتا اس وقت تک عالم اسلام کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی جارحیت جاری رہے گي۔ سید منور حسن نے ریڈیو تہران سے گفتگو میں اقوام متحدہ، عرب ليگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیمیں اب نام کی رہ گئي ہیں اور ان کی خاموشی اور امریکہ کی جانب سے اسرائيل کی ہمہ گير حمایت کی وجہ سے صیہونی حکومت کےحملے جاری ہیں اور وہ مقبوضہ سرزمینوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کررہا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق سربراہ سید منورحسن نے کہا کہ عالم اسلام کو امریکہ کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے اور ہم اپنے اتحاد سے ہی امریکہ کو پسپائي پرمجبور کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲