9 جولائی 2014 - 15:06
امریکی سی آئی اے کا داعش کو وجود میں لانے میں اہم کردار

امریکی جاسوسی کے منصوبوں کا راز فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے برطانیہ اور اسرائیل کی خفیہ تنظیموں کے ساتھ تعاون سے داعش کو وجود میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ابنا: امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے انٹلی جنس اداروں نے ایک ایسے دہشتگرد گروہ کے قیام کیلئے، جو دنیا کے مختلف علاقوں سے تمام انتہا پسندوں کو یکجا کرسکے، تتّیوں کے چھتّے کے زیر عنواں منصوبے میں مشترکہ طور پر تعاون کرکے داعش دہشتگرد گروہ، قائم کیا ہے کہ جس کا سرغنہ، ابو بکر البغدادی ہے۔اس ویب سائٹ کے مطابق اس منصوبے کا اہم ترین مقصد، صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ گروہ، مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کے قریب قائم کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ابوبکر البغدادی، اسرائیل کی موساد کا تربیت کردہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گذشتہ جمعے چار جولائی کو موصل کی جامع مسجد میں البغدادی کے پہنچنے سے کوئی ایک گھنٹہ قبل، تمام مواصلاتی رابطے منقطع کردیئے گئے اور سخت سیکیورٹی کے بیچ ابوبکر البغدادی، موصل کی مسجد پہنچا۔

.......

/169