ابنا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو لکھے گئے ایک خط میں عراق نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے المثنٰی کمپلیکس پر جون میں قبضہ کر لیا تھا جہاں اعصاب کو متاثر کرنے والے 2500 راکٹ موجود تھے۔
اقوام متحدہ میں عراقی سفیر محمد علی الحکیم نے خط میں لکھا ہے کہ مسلح گروہ 11 جون کو المثنی کمپلکس میں گھسے اور انہوں نے وہاں موجود محافظین کو یرغمال بنا لیا۔
انہوں نے کہا کہ کمپلکس میں سیکورٹی کی دگرگون صورت حال کے مدنظر ان کا ملک کیمیائی ہتھیارروں کو تباہ کرنے کی اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر سکتا۔
الحکیم نے مزید کہا کہ سیکورٹی کی صورت حال کے بہتر ہوتے ہی اور کارخانہ پر دوبارہ کنترول حاصل کرتے ہیں حکومت جلد سے جلد اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
عراق میں تشدد کی نئی لہر اس وقت اٹھی جب تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے 10 جون کو موصل پر قبضہ کر لیا اور اس کے بعد بغداد کے شمال مغرب میں 140 کیلومیٹر کے فاصلے پر تکریت پر بھی قبضہ کر لیا۔
.......
/169