اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المصری الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ کے علاقے الدخلیہ کی عدالت نے ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی کارروائیوں میں حصہ لینے کے جرم میں اخوان المسلمین کے 50 کارکنوں کو پانچ سال قید اور 20 ہزار مصری پاونڈ کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال مصر کے صدر محمد مرسی کی معزولی اور مصر کی اہم اسلامی سیاسی جماعت اخوان المسلمین پر پابندی عائد کیئے جانے کے بعد مصر کی حکومت نے اخوان المسلمین کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا تھا اور گذشتہ دنوں بھی اخوان المسلمین کے سیکڑوں کارکنوں کو موت اور طویل قید کی سزاؤں کا حکم سنایا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲